March 31, 2024 | 08:22 pm

میں سلیکشن کمیٹی میں شامل تجربہ کار پلیئرز کے فیصلے پر حیران ہوں، شاہد آفریدی

Selections committee mein shamil tajurbakar players kay faislay per haran hon Shahid Afridi
قومی ٹیم کے کپتان کی تبدیلی پر سابق کپتان شاہد آفریدی کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔

اپنے بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ میں سلیکشن کمیٹی میں شامل تجربہ کار پلیئرز کے فیصلے پر حیران ہوں۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ اگر تبدیلی ضروری تھی تو قیادت کےلیے محمد رضوان بہتر چوائس تھے۔

سابق کپتان شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ تاہم اب فیصلہ ہوچکا تو بابراعظم کےلیے میری حمایت اور نیک خواہشات ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار پھر قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان بنا دیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے۔ ان سے قبل شاہین آفریدی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ٹیم کے کپتان تھے۔

بابر اعظم 52 ٹیسٹ، 117 ون ڈے اور 109 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔