March 31, 2024 | 06:01 pm

بابر اعظم کو ٹیم کی کپتانی ملنے پر والد کا نصحیت بھرا پیغام

Babar Azam ko Team ki kaptani milnay per walid ka nashiyat bhara pagham
بابر اعظم کے والد اعظم صدیق نے قومی ٹیم کی کپتانی ملنے پر اپنے بیٹے کو نصیحت بھرا پیغام دیا ہے۔

اپنے پیغام میں بابر اعظم کے والد اعظم صدیق نے کہا کہ بابراعظم کو ٹیم کی دوبارہ کپتانی ملنے پر شکر ادا کرتے ہیں، اب بازگشت سنائی دے رہی ہے کہ ٹیم میں اتفاق ہو گا یا نہیں؟

قومی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیم کے کپتان کے والد نے کہا کہ میں نے بابر کو کہا ہے کہ کسی نے کیا کہا اسے بھول جاؤ، محمد عامر اور عماد وسیم تم سے بڑے اور سینئر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کو کہا ان سے چھوٹے بن کر ملنا اور عزت احترام دینا۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار پھر قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان بنا دیا۔

پی سی بی کے مطابق بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے۔ ان سے قبل شاہین آفریدی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ٹیم کے کپتان تھے۔

بابر اعظم 52 ٹیسٹ، 117 ون ڈے اور 109 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔