March 30, 2024 | 01:55 pm

کاکول اکیڈمی میں کرکٹرز نے کرسیوں پر بیٹھ کر نماز ادا کی؟

kakul academy mein cricketers nay chairs par baith kar namaz ada ki

پاکستانی کرکٹرز کی آرمی ٹرینرز کے زیرنگرانی کاکول میں کھٹن ٹریننگ نے کئی ٹاپ پاکستانی کرکٹرز کس بل ڈھیلے کردیے، پہلے روز ہی تربیت کے بعد کچھ کھلاڑیوں نے نماز عشاء کرسیوں پر بیٹھ کر ادا کی۔

انجریز سے واپس آنے والے عماد وسیم ، فخرزمان اور حارث رؤف نے مزید خدشات کے باعث فٹنس ٹیسٹ میں شرکت نہیں کی۔ پہلے دن کی تھکاوٹ کے باعث دوسرے روز بیشتر کھلاڑی تاخیر سے جاگے۔

ٹریننگ کیمپ میں ورزش، جم ، ایکسرسائز، دوڑ، ریس، دیگر ایونٹ جاری ہیں ۔ تمام تر توجہ فی الحال فزیکل فٹنس پر ہے، کھلاڑی ریس مقابلے کے بعد ٹینس کورٹ بھی پہنچ گئے۔

ایسے پلیئرز جو دن بھر کی سخت مشقوں میں شریک نہیں ہوتے، ان کے لئے نائٹ میں مختلف کھیلوں کی سرگرمیاں رکھی گئی ہیں۔ ٹینس کا ڈبلز مقابلہ شاہین شاہ آفریدی اور محمد حارث کی جوڑی نے نسیم شاہ اور عباس آفریدی کو ہراکر جیتا۔