March 30, 2024 | 10:16 am

بابر اعظم تینوں فارمیٹ کی کپتانی کے خواہش مند

babar azam teno format ki captani kay khuwahish mand
پاکستان کر کٹ بورڈ (پی سی بی) نے بابر اعظم کو ایک بار پھر قیادت ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم ایک کر کٹ ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے تینوں فار میٹ کی کپتانی مانگ لی ہے ۔

دوسری جانب چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے جمعرات کو سلیکشن کمیٹی ارکان سے ملاقات کرکے کپتانی کے حوالے سے ہدایات جاری کردیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق بابر اعظم ، شاداب خان ، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کے ناموں پر بحث کی گئی تاہم کوئی نام فائنل نہیں ہوسکا۔

چیئرمین کا کہنا ہے کہ کپتان وہ ہوگا جس کے ہوتے ہوئے ٹیم میں گروپنگ نہیں ہوگی۔ مشورہ کرلیں ، اہم معاملہ ہے جلد بازی سے کام نہیں لینا چاہیے۔