March 27, 2024 | 10:41 am

ویمنز کرکٹ ایشیا کپ کا شیڈول جاری، پاکستان اور بھارت ایک گروپ میں شامل

women asia cup ka schedule jari
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ویمنز کرکٹ ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔

ویمنز ایشیا کپ 8 ٹیموں پر مشتمل ہے جو 19 سے 28 جولائی تک سری لنکا کے شہر دمبولا میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک ہی گروپ میں شامل ہیں جبکہ یو اے ای اور نیپال بھی پاکستان اور بھارت کے ساتھ گروپ اے میں شامل ہیں۔

گروپ بی میں سری لنکا، بنگلا دیش ، ملائیشیا اور تھائی لینڈ کی ٹیموں کو شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان ویمنز ٹیم اپنا پہلا میچ 19 جولائی کو نیپال کیخلاف کھیلے گی جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 21 جولائی کو ہوگا۔

پاکستان ویمنز ٹیم گروپ کا تیسرا میچ 23 جولائی کو یو اے ای کیخلاف کھیلے گی۔ ایونٹ کے دونوں سیمی فائنل 26 جولائی جبکہ فائنل 28 جولائی کو کھیلا جائے گا۔