March 27, 2024 | 10:18 am
بابراعظم کو ایک بار پھر کپتانی ملنے کی بازگشت شروع
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین ذکا اشرف نے گزشتہ سال بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کی بناء پر بابراعظم کو کپتانی سے ہٹا دیا تھا۔
اس حوالے سےذرائع کا بتانا ہے کہ کپتانی کے حوالےسے بابراعظم کا نام ایک بار پھر گردش کرنے لگا ہے اور ان کو ایک مرتبہ پھر کپتان بنانے کی باتیں ہونے لگیں ہیں۔
ذرائع نے سابق کپتان بابراعظم سے پی سی بی کے عہدیداروں کے رابطوں کی اطلاع دی ہے اور کاکول اکیڈمی، ایبٹ آباد روانگی سے قبل بابر اعظم کی بورڈ آفیشلز سے ملاقات کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
قریبی ذرائع کا بتانا ہے کہ بابراعظم کو کپتان بنانے کے حوالےسے اطلاعات تو ملی ہیں مگر ابھی بابر اعظم نے کپتانی کی پیشکش ہونے پر قبول کرنے کا ابھی ذہن نہیں بنایا ہے۔
قریبی ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ بابر اعظم کو اگر کپتانی کی پیشکش کی گئی تو وہ مختلف پہلوؤں پر بات کریں گے۔
خیال رہے کہ چیئرمین محسن نقوی کے پریس کانفرنس میں کپتان کے تقرر پر تبصرے کے بعد نئے کپتان کی افواہیں بڑھ گئیں ہیں، بابراعظم گزشتہ رات عمرے کی ادائیگی کے بعد لاہور پہنچے تھے۔ واضح رہے کہ محسن نقوی نے کپتانی کے فیصلے کا اختیار سلیکشن کمیٹی کو سونپا ہے۔
یاد رہے کہ سابق چیئرمین ذکاء اشرف نے بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹایا تھا اس کے بعد شاہین آفریدی کو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم اور شان مسعود کو ٹیسٹ کا کپتان مقرر کیا گیا تھا۔

مزید خبریں
-
جنوبی افریقہ نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی
-
پاکستان کے فخر زمان کا یو اے ای کی آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سے معاہدہ
-
ایتھلیٹس کی ناقص کارکردگی، PSB کی اے ایف پی سے وضاحت طلب
-
چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان میں سیکورٹی تسلی بخش ہیں: آئی سی سی
-
پاکستان کا جنوبی افریقہ کو فیصلہ کن میچ میں 154 رنز کا ٹارگٹ
-
پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آج خصوصی طیارے سے لاہور پہنچ جائیں گی
-
جنوبی افریقہ کا ٹاس جیت کر پہلے فیلدنگ کرنے کا فیصلہ
-
چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی کی انسپکشن ٹیم آج لاہور پہنچے گی
-
بھارتی خفیہ ایجنسی نے بھارت بنگلادیش سیریز پر جھوٹا الرٹ جاری کردیا
-
چیمپئنز کپ میں شریک ٹاپ پلیئرز آخری پول میچ کے بعد لاہور جائیں گے
-
چیمپئنز ون ڈے کپ: اسٹالینز کی ڈولفنز کو 174 رنز سے شکست
-
پاکستان کی نمائندگی کے اہل فٹبالر کا اسرائیلی کلب کیساتھ معاہدے سے انکار