March 26, 2024 | 01:51 pm
کیا رواں برس آسٹریلوی سرزمین پر پاک/بھارت ٹاکرا ممکن ہے؟
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے آسٹریلیا کے اگلے سیزن میں آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے جس کے لیے کرکٹ آسٹریلیا نے پاک بھارت سیریز کرانے میں دلچسپی ظاہر کر دی ہے۔
اس بارے میں کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی میزبانی کر کے اچھا لگے گا لیکن اگلے سیزن کے دوران ممکن نہیں ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے آپریشنز مینجر پیٹر روچ نے کہا ہے کہ رواں برس پاکستان آسٹریلیا اور بھارت کی سہہ فریقی سیریز کرانے کاموقع نہیں ہے اور ہم ہمیشہ اس میں دلچسپی رکھتے ہیں کہ ایسے مواقع پیدا کیے جائیں کہ جس میں فینز کی زیادہ دلچسپی ہو۔
پیٹر روچ کا کہنا ہے کہ دنیا کا ہر کوئی ملک پاک بھارت مقابلہ اپنے ملک میں ہوتے دیکھنا پسند کرتا ہے مگر ہمارے پاس ایف ٹی پی میں سہہ فریقی سیریز نہیں ہے۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے آپریشنز مینجر پیٹر روچ نے کہا کہ ہم اس حوالے سے کام جاری رکھیں گے لیکن اس وقت شیڈول میں تبدیلی نہیں ہو رہی مگر ہم یہ بات ریکارڈ پر کہتے ہیں کہ ہم ایسے ممالک میں شامل ہیں جنہوں نے اس حوالے سے سوال اٹھایا ہے فی الحال ہمارے پاس شیڈول میں جگہ نہیں ہے۔
دوسری جانب آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا نے سہہ فریقی سیریز میں حریف ممالک کی میزبانی کا موقع ضائع کر دیا ہے۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا پاک بھارت کے ساتھ مل کر سہہ فریقی سیریز کے انعقاد کی آئندہ کوشش کرے گا۔

مزید خبریں
-
معین علی کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
کپتانوں کا فیصلہ کوچ اور سلیکٹرز کریں گے، چیئرمین پی سی بی
-
اولی پوپ کا کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ میں ایسا ریکارڈ جو ٹنڈولکر بناسکے نہ بریڈمین
-
اسکاٹ لینڈ کو تیسرے ٹی20 میں بھی شکست، سیریز 0-3 سے آسٹریلیا کے نام
-
نور زمان ایس چیلنجر اسکواش ٹور کے فائنل میں پہنچ گئے
-
چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہوگی اور سب ٹیمیں آئیں گی: چیئرمین پی سی بی
-
زم آفرو ٹی 10 کے لیے کوچز کا اعلان کردیا گیا
-
زم ایفرو ٹی10 میں چھ پاکستانی کرکٹرز شامل
-
چیمپئنز کپ انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کے درمیان فرق کو کم کرے گا: ندیم خان
-
پاکستان کرکٹ کے مستقبل کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس
-
جیمز اینڈرسن دورہ پاکستان میں ٹیم کے ہمراہ ہوں گے
-
انگلینڈ کے فاسٹ بولر مارک ووڈ پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر