March 26, 2024 | 12:54 pm

آئی سی سی وفد کا کراچی کے بعد قذافی اسٹیڈیم کا دورہ

icc wafd ka karachi kay baad lahore ka dora
‏رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے دو رکنی وفد نے چیمپئینز ٹرافی 2025 کے حوالے سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں سہولتوں کا جائزہ لیا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے عہدیداروں نے وفد کو مختلف امور پر بریفنگ بھی دی ۔

آئی سی سی کا دو رکنی وفد ان دنوں پاکستان کے دورے پرہے ، ایونٹ آپریشنزکی سینئرمنیجرسارا ایڈگراور مینجرعون زیدی پر مشتمل وفد نے آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں چیمپئینز ٹرافی کے حوالے سے سہولتوں اورانتظامات کا جائزہ لیا ۔

وفد پی سی بی کے عہدیداروں کے ہمراہ اسٹیڈیم کی مین بلڈنگ میں پویلین اور ہاسپیٹلٹی باکسز کا جائزہ لیا۔ میڈیا اینڈ کمیونیکشز کی سہولتیں اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا پریکٹس ایریا بھی دیکھا ۔

وفد اب اسلام آباد جائے گا جہاں ہیڈ آف ایونٹس کرس ٹیٹلے وفد کو جوائن کریں گے اور پنڈی اسٹیڈیم ، راولپنڈی کا دورہ کرے گا ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی کے دو رکنی وفد نے کراچی میں نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ بھی کیا تھا۔