March 26, 2024 | 10:42 am

لیوک رونکی نے پی سی بی کو جواب دینےکیلئےوقت مانگ لیا

luke ronchi nay pcb ko jawab denay kay liye waqt mang lia
رپورٹ: عبدالماجدبھٹی۔۔۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ لیوک رونکی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچنگ کے مضبوط اُمیدوار بن کر سامنے آئے ہیں۔

اس بارے میں ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کےاسسٹنٹ کوچ لیوک رونکی سے رابطہ کیا ہے اور لیوک رونکی نے جواب دینےکےلئےوقت مانگ لیا ہے۔

یاد رہے کہ لیوک رونکی نےگزشتہ سال پی سی بی کی پیشکش پرانکارکردیا تھا اور پھر ان کے انکارکےبعدبریڈ برن ہیڈ کوچ بنےتھے۔

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی جانب سے کھیلنے والے وکٹ کیپر بیٹر لیوک رونکی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اسلام آباد یونائٹیڈ کی نمائندگی کرچکےہیں۔