March 25, 2024 | 11:24 am

کپتان شاہین یا کوئی اور فیصلہ فٹنس کیمپ کے بعد ہوگا

captain shaheen afridi ya koi aur faisla fitness camp kay baad hoga
شاہین آفریدی کا ستارہ گردش میں ہے ان کی جگہ محمد رضوان اور شاداب خان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک کپتانی کے مضبوط اُمیدوار ہیں کیونکہ دونوں کی ٹیموں نے پی ایس ایل فائنل کھیلا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی کپتان ہوں گے یا نیا کپتان آئے گا اس کا فیصلہ سوچ سمجھ کر ہو گا ۔

پی ایس ایل کے اچھے پرفارمرز کو کیمپ میں بلا رہے ہیں، کیمپ ختم ہونے پر یہ فیصلہ ہوجائے گا ، کپتان کے اوپر کام ہو رہا ہے۔

کپتان کو سلیکشن ٹیم میں شامل کرنے کے حوالے سے محسن نقوی نے کہا کہ کپتان جب بن جاتا ہے تو اس کو آپ کہتے ہیں کہ تم نے جیتنا ہے، اگر اس کی کوئی رائے نہیں ہوگی اور اس کو آپ ٹیم دے دیتے ہیں تو یہ اس کے ساتھ زیادتی ہوگی، اس کی رائے ہونا انتہائی ضروری ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان آرمی کے تعاون سے ایبٹ آباد کی کاکول اکیڈمی میں فٹنس کیمپ کیلئے قومی کرکٹرز آج رپورٹ کریں گے، کیمپ 26 مارچ سے شروع ہوگا اور 8 اپریل کو اختتام پذیر ہوگا۔

خیال رہےکہ کیمپ میں بنیادی توجہ ٹیم کی تیاری پر ہوگی اور اس کا مقصد کھلاڑیوں کی جسمانی اور ذہنی طاقت کو بڑھانا ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ وہ آنے والے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے بہترین حالت میں ہوں۔

اس کیمپ میں بابراعظم، محمد رضوان، صائم ایوب، فخرزمان،صاحبزادہ فرحان،حسیب اللہ،سعود شکیل، ثمان خان، محمد حارث، سلمان علی آغا،اعظم خان،افتخار احمد،عرفان خان نیازی،شاداب خان،عماد وسیم ،اُسامہ میر، محمد نواز،مہران ممتاز،ابرار احمد،شاہین شاہ آفریدی،نسیم شاہ،محمد عباس آفریدی،حسن علی،محمد علی،زمان خان،وسیم جونئیر،عامر جمال،حارث رؤف اور محمد عامر شامل ہیں۔