March 25, 2024 | 10:15 am

چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے آئی سی سی وفد کراچی پہنچ گیا

champions tropy kay intezamat ka jaiza lenay kay liye icc wafd karachi pohach gaya
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا دو رکنی وفد چیمپئنز ٹرافی 2025 کے انتظامات کا جائزہ لینے کراچی پہنچ گیا۔

آئی سی سی کے وفد میں عون زیدی اور سارا ایڈگر شامل ہیں اور یہ وفد آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سہولتوں کا جائزہ لے گا جبکہ آئی سی سی ہیڈ آف ایونٹ کرس ٹیٹلی کل لاہور میں وفد کو جوائن کریں گے۔

آئی سی سی کا وفد کل قذافی اسٹیڈیم لاہور اور بدھ کو اسلام آباد جائے گا۔ واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 فروری، مارچ میں پاکستان میں شیڈول ہے۔