March 24, 2024 | 01:08 pm
پاکستان کرکٹ بورڈ نے موجودہ سلیکشن کمیٹی تحلیل کردی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے موجودہ سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کر دیا۔
پی سی بی کے ترجمان کے مطابق نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان جلد کر دیا جائے گا جو ٹیم کے انتخاب کے لیے میرٹ پر آزادانہ فیصلے کرے گی۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق نئی سلیکشن کمیٹی کے میرٹ پر فیصلے سب کے سامنے ہوں گے۔
تحلیل کی گئی سلیکشن کمیٹی میں وہاب ریاض قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر تھے جبکہ سلیکشن کمیٹی کے دیگر ارکان میں توصیف احمد، وجاہت اللّٰہ واسطی اور وسیم حیدر شامل تھے۔
علاوہ ازیں کامران اکمل اور راؤ افتخار کنسلٹنٹ ممبر اور حسن مظفر چیمہ منیجر انالسٹ کے طور پر شامل تھے۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی آج پریس کانفرنس شیڈول ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی پریس کانفرنس میں نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر سکتے ہیں اور اس حوالے سے وہاب ریاض کو دوبارہ چیف سلیکٹر کی ذمےداریاں ملنے کا امکان ہے جبکہ سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق رکن کے طور پر مضبوط امیدوار ہیں۔
رواں ہفتے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے سلسلے میں تربیتی و فٹنس کیمپ کے لیے کھلاڑیوں کے انتخاب پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی پی سی بی حکام سے تفصیلی مشاورت ہوئی تھی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ آفس میں کیمپ کے لیے کھلاڑیوں کے ناموں پر غور کیا گیا تھا جس میں محسن نقوی نے میرٹ اور کارکردگی پر کھلاڑیوں کا انتخاب کرنے کی ہدایت کی تھی۔
اس موقع پر محسن نقوی نے کہا تھا کہ پی ایس ایل 9 میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو کیمپ میں شامل کیا جائے، کیمپ کے لیے کھلاڑیوں کے انتخاب میں میری سفارش بھی نہ مانی جائے۔

مزید خبریں
-
عثمان خان کے چہرے پر ہاتھ لگنے سے متعلق عبید شاہ کا بیان
-
ہماری ٹیم میں صلاحیت موجود ہے کہ پلے آف تک جاسکتے ہیں: عثمان خان
-
بھارتی اولمپیئن جیولین تھرور نیرج چوپڑا اسپورٹس مین شپ کو بھول گئے
-
ندا ڈار کو اچانک کرکٹ سے بریک لینا کیوں پڑ گئی؟
-
پاکستانی باکسرعثمان وزیر نے بھارتی حریف کو شکست دے دی
-
لاہور قلندرز کو پشاور زلمی کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست
-
شعیب ملک نوجوان کھلاڑیوں سے زیادہ فٹ ہیں: معین خان
-
ہم کسی بھی ٹیم کو اس ٹورنامنٹ میں ہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں: مائیکل بریسویل
-
پہلگام واقعہ کے بعد بی سی سی آئی کا پاک بھارت میچ پر بیان
-
پی ایس ایل 10: قذافی اسٹیڈیم میں میچ کیلئے پارکنگ پلان جاری
-
پی ایس ایل 10: سلمان علی آغا 2 میچوں میں غیر حاضرکیوں رہے؟
-
خوشدل شاہ نے نیوزی لینڈ میں ہونے والے ناخوشگوار واقعے کی تقصیل بتا دی