March 23, 2024 | 10:51 pm
پی ایس ایل پرفارمنس پر شمولیت کھلاڑی اور ٹیم کے ساتھ زیادتی ہے، احمد شہزاد

کرکٹر احمد شہزاد نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) پرفارمنس پر شمولیت کھلاڑی اور ٹیم کے ساتھ زیادتی ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں احمد شہزاد نے کہا کہ ڈھائی تین سال سے مسلسل ڈومیسٹک کرکٹ کھیل رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پرفارمنس سب کے سامنے ہے لیکن قومی ٹیم اور پی ایس ایل میں میرا نام نہیں آیا۔ چیئرمین پی سی بی نے میرٹ کی بات کی ہے جو بہت اچھی چیز ہے۔
احمد شہزاد نے مزید کہا کہ میں نے محنت جاری رکھی اور رواں سیزن میں پرفارمنس بہت شاندار رہی۔ ڈومیسٹک پرفارمنس پر میرا نام کیمپ میں آیا، امید ہے آگے مجھے موقع ملے گا۔
اُن کا کہنا تھا کہ جب آپ ایک بار کیمپ میں آجاتے ہیں تو 20 رکنی اسکواڈ کا حصہ بن جاتے ہیں، امید کر رہا ہوں موقع دیا جائے گا، پرفارمنس اور تجربے سے ملک کو فائدہ پہنچانا ہے۔
کرکٹر احمد شہزاد نے یہ بھی کہا کہ ہم اب بھی اسٹرائیک ریٹ اور اٹیکنگ کھیل کی بات کرتے ہیں، ضروری یہ ہوتا ہے کہ آپ کے ساتھ بیٹھ کر پلان تیار کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ اسکواڈ میں واپسی کےلیے ڈومیسٹک پرفارم کرنا پڑتا ہے جو میں کر چکا ہوں، مجھے امید ہے کہ 20 میں نام آنے کے بعد مجھے آگے موقع ملے گا۔
احمد شہزاد نے کہا کہ وہاب ریاض سے ڈومیسٹک اور ٹی 20 کے دوران رابطہ ہوا تھا، پی ایس ایل کی ایک دو پرفارمنسز پر ٹیم میں شامل کرنا کھلاڑی اور ٹیم کے ساتھ زیادتی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی کےلیے بہت چیلنجز ہیں، نگراں وزیراعلیٰ کے طور پر مثبت کام کرچکے ہیں، چیئرمین پی سی بی نے میرٹ کی بات کی ہے جو بہت اچھی چیز ہے۔
کرکٹر احمد شہزاد نے کہا کہ سیاست مجھے آتی نہیں ہے، سیاست میں بہت برا ہوں، میں دل سے کام لیتا ہوں۔

مزید خبریں
-
ساؤتھ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ دوسری بار ملتوی
-
عثمان خان کے چہرے پر ہاتھ لگنے سے متعلق عبید شاہ کا بیان
-
ہماری ٹیم میں صلاحیت موجود ہے کہ پلے آف تک جاسکتے ہیں: عثمان خان
-
بھارتی اولمپیئن جیولین تھرور نیرج چوپڑا اسپورٹس مین شپ کو بھول گئے
-
ندا ڈار کو اچانک کرکٹ سے بریک لینا کیوں پڑ گئی؟
-
پاکستانی باکسرعثمان وزیر نے بھارتی حریف کو شکست دے دی
-
لاہور قلندرز کو پشاور زلمی کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست
-
شعیب ملک نوجوان کھلاڑیوں سے زیادہ فٹ ہیں: معین خان
-
ہم کسی بھی ٹیم کو اس ٹورنامنٹ میں ہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں: مائیکل بریسویل
-
پہلگام واقعہ کے بعد بی سی سی آئی کا پاک بھارت میچ پر بیان
-
پی ایس ایل 10: قذافی اسٹیڈیم میں میچ کیلئے پارکنگ پلان جاری
-
پی ایس ایل 10: سلمان علی آغا 2 میچوں میں غیر حاضرکیوں رہے؟