March 23, 2024 | 05:06 pm

عماد وسیم نے ریٹائرمنٹ واپس لے لی، قومی ٹیم کیلئے دستیابی کا اعلان

Imad wasim ka retirement wapis lene ka ailan
قومی کرکٹر عماد وسیم نے گزشتہ برس لیا گیا اپنا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا۔

عماد وسیم کا کہنا ہے کہ پی سی بی آفیشل سے ملاقات کے بعد ریٹائرمنٹ پر دوبارہ غور کیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یہ ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کر کے خوشی محسوس ہو رہی ہے۔

قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ اعتماد کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا شکریہ ادا کرتا ہوں، پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کےلیے دستیاب ہوں گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کےلیے اعزازات لانے میں اپنا بہترین کھیل پیش کروں گا۔

واضح رہے کہ عماد وسیم نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو فتح دلوانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے انہوں نے فائنل، ایلیمنیٹر 2، ایلیمنیٹر 1 اور آخری گروپ میچ میں فتح گر پرفارمنسز دے کر ٹیم کو ٹائٹل جتوایا تھا۔