March 03, 2024 | 07:18 pm
ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 20 رنز سے ہرادیا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے 19ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 20 رنز سے شکست دے دی۔
نیشنل بینک کرکٹ ایرینا کراچی میں کھیلے گئے اس میچ میں ملتان سلطانز کی جانب سے دیے گئے 190 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم 7 وکٹوں پر 169 رنز ہی بناسکی۔
کراچی کنگز کے شعیب ملک نے سب سے زیادہ 38 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان شان مسعود نے 36 رنز بنائے۔
دیگر کھلاڑیوں میں محمد نواز 27 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ عرفان خان نے 23، حسن علی نے 17، لوئس ڈپلائے نے 12 رنز بنائے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے اسامہ میر نے 2 جبکہ ڈیوڈ ویلی، محمد علی، خوشدل شاہ اور کرس جارڈن نے ایک ایک آؤٹ کیا۔
اس سے قبل ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
سلطانز کو پہلا نقصان تو 16 کے مجموعے پر ریزا ہینڈرکس کی صورت میں اٹھانا پڑا، لیکن اسکے بعد عثمان خان اور محمد رضوان کی 148 رنز کی پارٹنرشپ نے کنگز کے بولرز کو خوشی منانے کا موقع نہ دیا۔
محمد رضوان 44 گیندوں پر 58 رنز کی اننگز کھیل کر 164 کے مجموعے پر موزارابانی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
تاہم وکٹ کی دوسری طرف موجود عثمان خان نے اپنی جارحانہ اننگز جاری رکھی اور پی ایس ایل میں دوسری سنچری جڑی دی۔ انہوں نے 56 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی۔
عثمان خان نے 106 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو 189 کے ٹوٹل تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
ملتان سلطانز کے دیگر کھلاڑیوں میں افتخار احمد 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ خوشدل شاہ 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
کراچی کنگز کی جانب سے بلیسنگ موزارابانی نے دو جبکہ حسن علی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
ملتان سلطانز کے سنچری میکر عثمان خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

مزید خبریں
-
کراچی انتظامیہ کا چیمپئنز ٹرافی کیلئے خصوصی اقدامات کرنے کا فیصلہ
-
پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 230 رنز بنا کر آؤٹ
-
دوسرا دن: پاکستان آج 143 رنز سے اننگز آگے بڑھائے گی
-
ملتان ٹیسٹ: ہم پہلے دن پلان کے مطابق کھیلے، جیڈن سیلز
-
دھند نہ ہوتی تو میچ 3 دن سے زیادہ نہیں چلنا تھا، محمد رضوان
-
فخر زمان نے بھارتی ٹیم کے اہم کھلاڑیوں کے نام بتادیے
-
پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کیلئے کھیلنے کیلئے پرجوش ہوں، ڈیرل مچل
-
پہلے سیشن میں پاکستان کے 4 وکٹ پر 86 رنز
-
چیمپئنز ٹرافی سے قبل بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ مستعفی
-
پہلا ٹیسٹ: پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
-
قومی ٹیم کے سابق کپتان کو 14 سال کی سزا سنا دی گئی
-
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی ٹرافی ایک بار پھر پاکستان آئے گی