March 02, 2024 | 07:13 pm
جارڈن کاکس نے پی ایس ایل اور آئی پی ایل میں مماثلت بتا دی
رپورٹ: فیضان لاکھانی۔۔۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی جارڈن کاکس کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں مقابلے کا معیار آئی پی ایل جیسا ہی ہے، نوجوان کھلاڑیوں کیلئے یہاں ٹاپ پلیئرز کے ساتھ کھیلنا بڑی بات ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انگلش کرکٹر جارڈن کاکس نے کہا کہ پی ایس ایل میں مقامی کرکٹرز کا ٹیلنٹ کافی زبردست ہے، یہاں کے نوجوان کرکٹرز بہت تیزی سے سیکھنے کا عمل مکمل کرتے ہیں۔
جارڈن کاکس نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ میں اعلی معیار کا مقابلہ ہوتا ہے، راولپنڈی میں ہونیوالے میچز میں ٹیم اچھے نتائج کیلئے پر امید ہے۔
انہوں نے کہا کہ اُمید ہے کہ ہمشہ کی طرح اس بار بھی پنڈی میں فل ہاوس ہوگا، راولپنڈی میں اسلام آباد یونائٹیڈ کو ناقابل یقین سپورٹ ملتی ہے، اسلام آباد میں اپنا ٹائم انجوائے کررہا ہوں، ٹیم بہترین ہے۔
جارڈن کاکس نے کہا کہ مائیک ہیسن بہترین کوچ ہیں، ان کے ساتھ کام کرکے مزہ آرہا ہے، ٹیم میں میرا کردار ایک فنشر کا ہے کوشش ہوتی ہے اس کو بخوبی نبھاؤں۔
انگلش کرکٹر نے کہا کہ پچھے سال لاہور کے ساتھ ٹرافی جیتی تھی، اس بار اسلام آباد کے ساتھ یہ کارنامہ انجام دینا ہے، میرے لئے ذاتی رکارڈ سے زیادہ اہم ٹیم کی جیت ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرا سب سے بڑا ہدف انگلینڈ کیلئے کھیلنا ہے لیکن ابھی اس دوڑ میں شامل نہیں، مجھے ابھی اپنا گیم اور بھی بہتر کرنا ہے پھر اس دوڑ میں شامل ہوں گا، پاکستان سپر لیگ میں اپنے کھیل کو مزید نکھارنے کی کوشش ہوگی۔

مزید خبریں
-
بھارت کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی پلیئنگ الیون میں تبدیلی
-
جیسن گلیسپی کے استعفیٰ دینے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
حارث رؤف نے جنوبی افریقا کی پچز سے متعلق کیا کہا؟
-
ویمنز انڈر19 ایشیا کپ: پاکستانی ٹیم کپتان ضوفشاں ایاز کی قیادت میں ملائیشیا روانہ
-
ریڈبال کوچ جیسن گلیسپی مستعفیٰ، عاقب جاوید عبوری ہیڈکوچ مقرر
-
ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے جنوبی افریقہ جانے سے انکار کردیا
-
چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ:مارخورز نے اسٹالینز کو 3 رنز سے ہرا دیا
-
چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پربھارتی میڈیا کا نیا دعویٰ سامنے آگیا
-
پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی کل جنوبی افریقہ روانہ ہوں گے
-
کیا پی سی بی نے جیسن گلیسپی سے راہیں جدا کرنے کا ارادہ کر لیا ہے؟
-
عالیہ رشید پی سی بی گورننگ بورڈ کے لیے نامزد
-
پہلا ٹی ٹوئنٹی: افغانستان کو زمبابوے کے ہاتھوں آخری گیند پر شکست