February 23, 2024 | 05:02 pm
راشد خان کی غیر موجودگی میں شاہین کی کپتانی بے نقاب ہورہی ہے: اظہر علی

پاکستان ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ راشد خان کی عدم موجودگی میں لاہور قلندرز کی بولنگ اور شاہین آفریدی کی کپتانی بے نقاب ہونا شروع ہوگئی ہے۔
نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کے دوران اظہر علی نے پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی مسلسل تیسری ناکامی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے اب شاہین آفریدی کی کپتانی اور لاہورز قلندرز کی بولنگ ایکسپوز ہونا شروع ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں پتا ہے لاہور قلندرز کی ٹیم گزشتہ 2 سال سے ٹورنامنٹ چیمپئن رہ چکی ہے لیکن اب اندازہ ہورہا ہے کہ راشد خان مڈل اوورز میں رنز روک کر باقی بولرز کیلئے آسانیاں پیداکرتا تھا لیکن وہ اب نہیں ہے۔
اظہر علی کا کہنا تھا کہ شاہین اور حارث فارم میں نہیں ہیں، اس کے علاوہ اب آہستہ آہستہ کپتانی بھی ایکسپوز ہورہی ہے، ملتان سلطانز کے افتخار کی بیٹنگ کے دوران کئی چیزیں محسوس کی گئیں، اس میچ کے دوران افتخار جب نئی گیند کا سامنا کرنے آئے توبولرز نے افتخار کو ٹانگوں پر گیندیں کروائیں جب کہ فائن لیگ کا فیلڈر اوپر تھا ، بولرز اور کپتان کے درمیان کوئی ہم آہنگی محسوس نہیں ہوئی۔
سابق کپتان نے مزید کہا میرا خیال ہے کہ اب لاہور قلندرز کی ٹیم کو پتا چلے گا ایک ٹیم کا کوئی خاص کھلاڑی چلاجائے تو ایک کپتان کیلئے مینیج کرنا کتنا مشکل ہوجاتا ہے۔

مزید خبریں
-
پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 10 وکٹ سے ہرا دیا
-
14 سالہ کھلاڑی نے دنیائے کرکٹ میں تہلکہ مچا دیا
-
کون ہوگا پاکستان ٹیم کا نیا کوچ؟ مشاورتی عمل جاری
-
صاحبزادہ فرحان لاہور قلندرز کیخلاف کھیلنے کیلئے پرجوش
-
ہمارے ٹاپ آرڈر کو تھوڑا زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے: سکندر رضا
-
ہمارے پلاٹینم اوورسیز پلیئرز کی پرفارمنس اچھی نہیں رہی، ندیم خان
-
لاہور قلندرز جس سمت جارہی ہے اُس سے مطمئن ہیں، فخر زمان
-
یہ جنگیں لڑنے کا دور نہیں، کچھ حاصل نہیں ہوگا، جہانگیر خان
-
لندن میراتھن 2025 میں 40 سے زائد پاکستانی اور اوورسیز پاکستانی رنرز کی شرکت
-
جارحانہ انداز فاسٹ بولر کی خوبصورتی ہوتی ہے: محمد عامر
-
حارث روف ون ڈے کرکٹ میں 25 اوورز کے بعد ایک ہی گیند کے استعمال کے حامی
-
تیز کھیلوں تو ہتھوڑا کہتے ہیں سلو کھیلیں تو تنقید کرتے ہیں: عثمان خان