February 23, 2024 | 06:31 pm

پی ایس ایل9: پشاور زلمی کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

psl9 zalmi ka toss jeet kar batting ka faisla
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا نواں میچ ملتان اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ملتان سلطانز محمد رضوان کی قیادت میں ڈیوڈ ملان، ریضا ہینڈرکس، یاسر خان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، ڈیوڈ ویلی، اسامہ میر، عباس آفریدی، محمد علی اور شاہنواز ڈاہانی پر مشتمل ہے۔

پشاور زلمی بابراعظم کی کپتانی میں صائم ایوب، محمد حارث، حسیب اللہ، رومن پال، آصف علی، پال والٹر، لک ووڈ، عارف یعقوب، نوین الحق اور سلمان ارشاد پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ملتان سلطانز پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر ہے جبکہ پشاور زلمی اب تک پہلی جیت کی تلاش میں ہے۔

حالیہ ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیموں کی اب تک کی کارکردگی پر نظر ڈالی جائے تو ٹیم سلطانز نے اب تک تین میچز کھیلیں ہیں اور تینوں میں فتوحات حاصل کر رکھی ہیں۔

ملتان سلطانز نے 18 فروری کو کراچی کنگز کے خلاف 55 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی پھر اس کے بعد 20 فروری کو اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے ہرایا تھا اور پھر تیسری کامیابی 7 مارچ کو دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کے خلاف 5 وکٹوں سے حاصل کی تھی۔

بابراعظم کی قیادت میں کھیلنے والی ٹیم پر نظر ڈالی جائے تو پشاور زلمی نے اب تک دو میچز کھیلے ہیں اور اسے دونوں میں شکست سے دوچار ہونا پڑا ہے۔

پشاور زلمی کو اپنے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں 16 رنز سے شکست ہوئی تھی جبکہ دوسرے میچ میں کراچی کنگز کے ہاتھوں 7 وکٹوں کی بدولت میچ سے ہاتھ دھونا پڑا تھا۔