February 23, 2024 | 03:28 pm

ملتان کو ان کے ہوم گراؤنڈ پر شکست کی پلاننگ کی ہے: محمد حارث

multan ko un kay home gound mien shikast ki planing ki hai muhammad haris
رپورٹ: عتیق الرحمٰن۔۔۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی کے وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کا کہنا ہے کہ ہم کم بیک کریں گے ملتان کو ان کے ہوم گراؤنڈ پر شکست کی پلانگ کی ہے۔

محمد حارث کہتے ہیں کہ پشاور دو میچز ہاری ہے ابھی آٹھ میچز باقی ہیں ، کوشش کریں گے جو غلطیاں کی وہ نہ دہرائیں۔

انہوں نے کہا کہ سب پرانے حارث کو یاد کرتے ہیں کچھ نئی چیز ٹرائی کررہا تھا جس میں کامیابی نہیں ملی مگر اب کوشش کرونگا اب دوبارہ پرانا حارث نظر آئے گا۔

وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ نمبر اوپر نیچے ہوتا رہتا ہے کبھی کبھی لفٹ رائٹ کمبینیشن کی وجہ سے نمبر تبدیل ہوتا ہے، ابتدائی تین نمبر میں بیٹنگ کرنا چاہتا ہوں کیونکہ میں ٹاپ تھری تک میں کمفرڈ ٹیبل محسوس کرتا ہوں، پوری کرتا ہوں کہ اچھی اننگز کھیلوں۔

محمد حارث نے کہا کہ ہم اپنے ہوم گراؤنڈ پر نہیں کھیلتے جو مجبوری ہے مگر پاکستان کے ہر شہر میں ہمیں پیار ملتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں آج نواں میچ ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان شام 7 بجے ملتان اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ملتان سلطانز نے اب تک تین میچز کھیلے ہیں اور تینوں میں کامیابی کی بدولت 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر ہے جبکہ پشاور زلمی پہلی جیت کی تلاش میں ہے زلمی کو اب تک دونوں میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ٹیم زلمی کو اپنے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں 16 رنز سے شکست ہوئی تھی جبکہ دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے اسے 7 وکٹوں سے ہرایا تھا۔