February 23, 2024 | 03:10 pm

ہوٹل کی لفٹ گرنے سے سندھ گیمز کے 2 ایتھلیٹس سمیت 3 افراد زخمی

hotel ki lift girnay sae sindh games kay 2athlete zakhmi
کراچی کے علاقے صدر میں نجی ہوٹل کی لفٹ گرجانے کے واقعے میں سندھ گیمز میں شرکت کیلئے آنے والے 2 ایتھلیٹس سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔

اس بارے میں حکام کا کہنا ہے کہ لفٹ گرنے کا حادثہ لفٹ میں گنجائش سے زیادہ افراد کے داخلے کی وجہ سے پیش آیا۔

نگران صوبائی وزیر کھیل جنید علی شاہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت بہتر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 3 افراد کی گنجائش والی لفٹ میں 8 سے 9 افراد کا سوار ہونا حادثے کا باعث بنا، ہوٹل انتظامیہ نے لفٹ کی گنجائش سے متعلق آگاہ بھی کیا تھا۔

حکام کے مطابق لفٹ گرنے کے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد میرپورخاص سے سندھ گیمزمیں شرکت کیلئے کراچی آئے تھے جن میں ویٹ لفٹنگ کے 2 ایتھلیٹ اور ایک سیکرٹری شامل ہے۔