February 23, 2024 | 02:09 pm

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ٹیزر جاری

t20 worldcup ka teaser jari
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا ٹیزر جاری کردیا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کوئی پُراسرار سی چیز آسمان سے گز رہی ہے جسے ہر کوئی حیرت سے دیکھ رہا ہوتا ہے کہ آخر یہ کیا چیز ہے۔

مذکورہ ٹیزر میں مختلف ٹیموں کے کرکٹرز کو دکھایا گیا ہے جن میں پاکستان کے کپتان شاہین شاہ آفریدی بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 1 جون سے 29 جون تک امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلاجائے گا جس میں 20 ٹیمیں شرکت کریں گی ۔ پہلے راؤنڈ میں پانچ، پانچ ٹیمیں چار گروپس میں مقابلہ کریں گی ۔

ہر گروپ کی دو ٹاپ ٹیمیں سپر 8 راؤنڈ کیلئے دو گروپس میں تقسیم کی جائیں گی اور پھر سپر 8 کے دونوں گروپس کی دو ، دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

گروپ اے میں بھارت، پاکستان، آئرلینڈ، کنیڈا اور امریکا شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں انگلینڈ، آسٹریلیا، نمیبیا، اسکاٹ لینڈ اور عمان کی ٹیمیں شامل ہیں اور گروپ سی میں نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، افغانستان ، یوگینڈا، پاپوگونیا اس کے علاوہ گروپ ڈی پر نظر ڈالی جائے تو جنوبی افریقہ، سری لنکا، بنگلہ دیش ، نیدر لینڈز اور نیپال شامل ہے۔