February 23, 2024 | 11:55 am

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کب پہنچ رہی ہے ؟

newzeland team pakistan kab pohanch rahi hai
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شیڈولڈ ہے جس کے لیے کیوی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا بتانا ہے کہ نیوزی اور پاکستان کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز اپریل کے دوسرے ہفتے میں شروع ہونے کا امکان ہے جس کے لیے دونوں بورڈز نے شیڈول پر بات چیت کا آغاز کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 13 سے 23 اپریل کے درمیان ہونے کا امکان ہے اور یہ میچز لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

اس کے علاوہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمن ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شیڈولڈ ہے۔

اس بارے میں ذرائع کا بتانا ہے کہ کراچی نے ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کی سیریز کی میزبانی کرنی ہے اور ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم نے اپریل کے دوسرے ہفتے میں پاکستان آنا ہے۔