February 23, 2024 | 11:23 am

پی ایس ایل9: ملتان سلطانز اور پشاور زلمی آج آمنے سامنے ہوں گی

psl9 ms aur pz ajj amny samny honge
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں آج نواں میچ ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان شام 7 بجے ملتان اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ملتان سلطانز آج اپنا چوتھا میچ کھیلے گی، اس سے قبل ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 55 رنز سے شکست دی تھی اس کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے اور پھر لاہور قلندرز کو بھی 5 وکٹوں سے ہرایا تھا۔

پشاور زلمی کی بات کی جائے تو ٹیم زلمی اب تک ایک بھی میچ نہیں جیت سکی ہے، اس کو اپنے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں 16 رنز سے شکست ہوئی تھی جبکہ دوسرے میچ میں کراچی کنگز کے ہاتھوں 7 وکٹوں کی بدولت میچ سے ہاتھ دھونا پڑا تھا۔