February 22, 2024 | 10:56 am

پی ایس ایل9: اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ آج ہوگا

iu aur qg aj amany samny honge
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں آج قذافی اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دونوں ٹیمیں آج اپنا تیسرا میچ کھیلیں گی، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شام 7 بجے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کی کارکردگی پر نظر ڈالی جائے تو اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے پہلے میچ میں لاہور قلندرز کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں ملتان سلطانز کے ہاتھوں 5 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے پہلے میچ میں پشاور زلمی کو 16 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے ہرایا تھا۔