February 21, 2024 | 07:52 pm

حسن علی نے پی ایس ایل 9 میں اپنا ہدف بتادیا

Hassan Ali nay PSL 9 main apna hadaf batadiya
کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 میں اپنا ہدف بتادیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پشاور زلمی کے خلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے حسن علی کا کہنا تھا کہ میرا ہدف بہترین بولر بننا ہے ابھی ایک ایک میچ کو دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈریسنگ روم بہت اچھا ہے جہاں حسن علی ہو اچھا ہوجاتا ہے۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ بولنگ کر کے اچھا لگا، ردھم میں واپس آیا، ہمیں تھوڑی کم سپورٹ ملی لیکن اچھا کھیلے تو سپورٹ بھی ملی۔

انکا کہنا تھا کہ شعیب ملک نے پہلی گیند پر وکٹ لے کر ہمیں مومینٹم دیا۔

حسن علی نے کہا کہ شان مسعود کی کپتانی بہت اچھی جارہی ہے، اپنی ٹیم میں انجوائے کر رہا ہوں۔ نوجوان کھلاڑیوں کےلیے بڑا اچھا موقع ہے کہ خود کو منوائیں۔