February 21, 2024 | 05:32 pm

پی ایس ایل9: کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

kk nay pz ko 7 wickets sae shikast dedi
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی فتح حاصل کرلی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جس کے جواب میں پشاور زلمی 154 رنز بنا سکی۔

ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 16.5 اوورز پر میچ باآسانی جیت لیا۔

کراچی کنگز کی جانب سے کپتان شان مسعود نے 12 رنز بنائے جبکہ وکٹ کیپر بیٹر محمد اخلاق 24 رنز بنا سکے اور شعیب ملک 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ڈیوڈ ونس 30 گیندوں پر 3 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 38 رنز اور کیرون پولارڈ 21 گیندوں پر 4 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 49 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پشاور زلمی کی جانب سے لک ووڈ نے 2 جبکہ وقار سلام نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ کراچی کنگز کی جانب سے میر حمزہ نے 28 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے کھیل کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کیا۔

آج کا دوسرا میچ ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان ملتان اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔