February 21, 2024 | 03:09 pm

آئی سی سی ٹاپ 10 بولرز میں کوئی پاکستان شامل نہیں

icc top ten bowlers mien koi pakistani shamil nahi
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ بولرز کی تازہ فہرست جاری کردی ہے جس کے مطابق ٹاپ ٹین میں کوئی بھی پاکستان بولر شامل نہیں۔

آئی سی سی ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ پر نظر ڈالی جائے تو بھارت کے جسپریت بمرا پہلے اور روی چندرن ایشون دوسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ جنو بی افریقہ کے گیسو ربادا کا تیسرا نمبر ہے۔

پاکستان کی جانب سے کوئی بھی بولر ٹاپ ٹین میں اپنی جگہ نہیں بنا سکا ہاں البتہ پاکستان کے شاہین آفریدی 13 ویں پوزیشن پر ہیں۔

اس کے علاوہ آئی سی سی کی ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ پر نظر ڈالی جائے تو کیوی بیٹر کین ولیمسن پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

آسڑیلیا کے اسٹیو اسمتھ دوسرے اور نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل ایک درجے ترقی پاکر تیسرے نمبر پر آگئے ہیں ۔

پاکستان ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم بھی ایک درجے ترقی کی بدولت پانچویں پوزیشن سے چوتھے نمبر پر آگئے ہیں، انگلش بیٹر جو روٹ کی دو درجے تنزلی ہوئی جس کی وجہ سے وہ پانچویں پوزیشن پر آگئے۔