February 21, 2024 | 12:49 pm
پی ایس ایل9: اسٹیڈیم کے اندر سیاسی اور مذہبی اظہار کی ہرگز اجازت نہیں
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز میں بینر لانے کی اجازت دینےیا نہ دینے کے معاملے کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مروجہ قواعدو ضوابط کے تحت دیکھا جا رہا ہے یہی وجہ ہے کہ ٹکٹس پر واضح الفاظ میں قواعد و ضوابط درج ہیں اور بتایا گیا ہے کہ اسٹیڈیم کے اندر سیاسی اور مذہبی اظہار کی اجازت نہیں ہے۔
خیال رہے کہ پی سی بی کرکٹ کی گورننگ باڈی کے تحت کام کرتا ہے اس لیے پی سی بی کو اس کے قوانین کا پابند ہونا پڑتا ہے یہ انٹرنیشنل ایونٹ ہے اس لئے وہی قوانین لاگو ہیں۔
اس حوالے سے ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ قواعد و ضوابط آئی سی سی کی جانب سے بنائے گئے ہیں پی سی بی آئی سی سی کے قواعد و ضوابط کے مطابق چلنے کا پابند ہےلہٰذا شائقین کو بھی قوانین کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں آئی سی سی نے عثمان خواجہ کو فلسطین کے حوالے سے اظہار کی اجازت نہیں دی تھی اور پی ایس ایل کے ایک میچ کے دوران ایک فین کو فلسطین کی آزادی کے حوالے سے بینر لانے کی انتظامیہ کی طرف سے اجازت نہیں دی گئی تھی۔
علم میں رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے انٹرنیشنل ایونٹ ہونے کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے طے کردہ قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کرنے کا پابند ہے، پی سی بی نے آئی سی سی کے قوانین پر بورڈ ممبر ہونے کی وجہ سے دستخط کئے ہوئے ہیں۔

مزید خبریں
-
چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ:مارخورز نے اسٹالینز کو 3 رنز سے ہرا دیا
-
چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پربھارتی میڈیا کا نیا دعویٰ سامنے آگیا
-
پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی کل جنوبی افریقہ روانہ ہوں گے
-
کیا پی سی بی نے جیسن گلیسپی سے راہیں جدا کرنے کا ارادہ کر لیا ہے؟
-
عالیہ رشید پی سی بی گورننگ بورڈ کے لیے نامزد
-
پہلا ٹی ٹوئنٹی: افغانستان کو زمبابوے کے ہاتھوں آخری گیند پر شکست
-
پاکستان ٹیم ڈربن سے جوہانسبرگ پہنچ گئی
-
جو روٹ کی حکمرانی ختم، ہیری بروک نمبر ون بیٹر بن گئے
-
چیمپئنز ٹرافی معاملہ، پی سی بی تاحال اپنے موقف پر قائم
-
سعودی عرب کو فیفا ورلڈکپ 2034 کی میزبانی مل گئی
-
چیمپئنز ٹرافی معاملات ادھورے چھوڑ کر چیئرمین آئی سی سی آسٹریلیا چلے گئے
-
حارث رؤف آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار