February 13, 2024 | 08:55 pm

کوشش ہے پی ایس ایل ٹائٹل کی ہیٹ ٹرک کریں: صاحبزادہ فرحان

Koshish hai psl title ki hat trick karen sahib zada farhan
لاہور قلندرز کے وکٹ کیپر بیٹر صاحبزادہ فرحان کہتے ہیں کہ شاہین آفریدی کی کپتانی اچھی ہے اس مرتبہ کوشش کریں گے کی پی ایس ایل جیت کر ہیٹ ٹرک مکمل کر یں۔

قذافی اسٹیڈیم کے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں لاہور قلندرز نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ قلندرز کی ٹیم نے خوب جم کر پہلے بولنگ، فیلڈنگ اور پھر نیٹ پریکٹس کی۔

لاہور قلندرز کے وکٹ کیپر بیٹر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اس بار ایونٹ میں وہ نئے روپ میں دکھائی دیں گے۔

انکا یہ بھی کہنا تھا کہ راشد خان انجری کے باعث دستیاب نہیں مگر پھر بھی قلندرز کا بولنگ اٹیک بہت مضبوط ہے۔