February 13, 2024 | 08:50 pm

ٹینس کھلاڑی زینب علی کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے

Zainab ali ki lash postmartem kay bad wursa kay hawalay
ٹینس کھلاڑی زینب علی کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق متوفیہ میچز کھیلنے اپنی نانی کے ہمراہ کراچی سے اسلام آباد آئی تھیں۔

پولیس نے بتایا کہ ابتدائی طبی رپورٹ کے مطابق متوفیہ کے دل کے دورے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ترجمان پولیس نے یہ بھی بتایا کہ زینب علی کے والدین کوئی قانونی کارروائی نہیں کروانا چاہتے۔