February 13, 2024 | 01:35 pm
پاکستان سپر لیگ9کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)9 کی نئی چمچماتی ٹرافی کی رونمائی لاہور کے پولو گراؤنڈ ریس کورس پارک میں کردی گئی۔
اس تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے ٹرافی کی نقاب کشائی کی، ان کے ہمراہ تمام ٹیموں کے کپتان بھی شریک ہوئے۔
اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ مجھے یہ کہتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل پاکستان کرکٹ کے لیے ایک کامیابی کی کہانی ہے، پی ایس ایل کو بڑا برانڈ بنانا ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ ہم سب کچھ نیاکریں گے، اچھی تیاریاں کی ہیں انتظامات اچھے ہیں، پی ایس ایل پاکستان کے لوگوں کے دلوں سے جڑی ہوئی ہے جو کھیل کے ہر سنسنی خیز لمحے کی قدر کرتے ہیں۔ زبردست چھکے ہوں، تیز بولنگ ہو ، اور اعلیٰ درجے کے کیچز ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ابھی میں دہری ذمے داریاں نبھا رہا ہوں، پی سی بی میں ابھی تبدیلیاں کرنا ہیں، ہر حکومت اپنی نئی کابینہ لاتی ہے ہم بھی دیکھیں گے۔
دوسری جانب ملتان سلطانز کے کپتان وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا کہ ٹیم بنانے کی کوشش کی ہے، عباس آفریدی بہت بہتری لایا ہے، اس سیزن میں بھی اچھا کھیلے گا۔
پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ پشاور زلمی متوازن ٹیم ہے، بولنگ کو بہتر کیا ہے، کمبی نیشن اچھا بنا ہوا ہے ،تمام ٹیمیں اچھی لگ رہی ہیں۔
بابراعظم نے مزید کہا کہ صائم ایوب سے بہت اُمیدیں ہیں اور محمد حارث اس مرتبہ پہلے سے بہتر نظر آئے گا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ ہم چیمپین پلیئرز لائے ہیں، اس مرتبہ اچھی پرفارمنس ہو گی، شاہ برادرز کو سب دیکھیں گے، عبید شاہ دیکھنے کے لائق ہو گا۔
کوئٹہ گلیڈئٹرز کی جانب سے سرفراز احمد نے کہا کہ متوازن ٹیم ہے فاسٹ بولنگ مضبوط ہیں، کوشش کریں گے اچھا کمبی نیشن بنائیں گے۔
لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ میں تازہ دم اور فٹ ہوں مکمل تیار ہوں ، نوجوان کھلاڑی آئے ہیں اس مرتبہ بھی اچھا کھیلیں گے۔
شاہین آفریدی نے کہا کہ ٹیم متوازن ہے بدقسمتی سے راشد خان نہیں آرہے ہیں، دیگر کھلاڑی بھی اچھے ہیں ان کی کمی محسوس نہیں ہو گی۔
واضح رہے کہ ٹرافی کو "The Orion Trophy" کا نام دیا گیا ہے جو خالص چاندی سے بنی اور سفید سونے میں لپٹی ہوئی ہے۔ 900 سے زائد گھنٹے کے نان اسٹاپ کام اور 18,000 پتھروں کی ہینڈ پلیسمنٹ کے ساتھ، یہ ٹرافی ہر نگاہ کو اپنی جانب متوجہ کرلیتی ہے۔
پی ایس ایل 9 کی افتتاحی تقریب 17 فروری کو لاہور میں طے ہے جس کے بعد پہلا میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
پی ایس ایل 9 کے 34 میچز کے ایونٹ کے پہلے مرحلے میں لاہور میں 9، ملتان میں5 اور کراچی میں 2 جبکہ دوسرے مرحلہ میں راولپنڈی میں 9 اور کراچی میں9 میچز کا انعقاد ہونا ہے، 18 مارچ کو کراچی میں فائنل اور اختتامی تقریب منعقد ہوگی۔

مزید خبریں
-
جنوبی افریقہ نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی
-
پاکستان کے فخر زمان کا یو اے ای کی آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سے معاہدہ
-
ایتھلیٹس کی ناقص کارکردگی، PSB کی اے ایف پی سے وضاحت طلب
-
چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان میں سیکورٹی تسلی بخش ہیں: آئی سی سی
-
پاکستان کا جنوبی افریقہ کو فیصلہ کن میچ میں 154 رنز کا ٹارگٹ
-
پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آج خصوصی طیارے سے لاہور پہنچ جائیں گی
-
جنوبی افریقہ کا ٹاس جیت کر پہلے فیلدنگ کرنے کا فیصلہ
-
چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی کی انسپکشن ٹیم آج لاہور پہنچے گی
-
بھارتی خفیہ ایجنسی نے بھارت بنگلادیش سیریز پر جھوٹا الرٹ جاری کردیا
-
چیمپئنز کپ میں شریک ٹاپ پلیئرز آخری پول میچ کے بعد لاہور جائیں گے
-
چیمپئنز ون ڈے کپ: اسٹالینز کی ڈولفنز کو 174 رنز سے شکست
-
پاکستان کی نمائندگی کے اہل فٹبالر کا اسرائیلی کلب کیساتھ معاہدے سے انکار