February 13, 2024 | 10:31 am

ملتان سلطانز دو اہم فاسٹ بولرز کی خدمات گنوا بیٹھی

multan sultans dou eham fast bowlers ki khidmat ganwa bethi
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آغاز سے قبل ملتان سلطانز کو بڑا دھچکا لگ گیا، ٹیم کے دو اہم بولر ان فٹ ہوگئے، فاسٹ بولر احسان اللہ اور ریس ٹوپلے انجری کی وجہ سے میچز میں دستیاب نہیں ہوں گے۔

ملتان کی انتظامیہ کے مطابق پی سی بی نے احسان اللہ کے بارے میں رپورٹ میں کہا ہے کہ وہ انجری سے 100 فیصد نجات نہیں پاسکے، ان کو مزید آرام کی ضرورت ہے لہٰذا پی ایس ایل میں ان کو کھلانے کا رسک نہ لیا جائے۔

دوسری جانب انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے بھی ریس ٹوپلے کے انجری سے مکمل نجات نہ پانے کے بارے میں اطلاع دی ہے۔

ای سی بی کا موقف ہےکہ ٹوپلے کو آرام کا موقع دیا جائے۔ بائیں ہاتھ کے پیسر کو گزشتہ سال دسمبر میں ہونے والی ڈرافٹنگ کے دوران گولڈ کیٹیگری میں منتخب کیا گیا تھا ، ان کے متبادل کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

ریس ٹوپلے جنوبی افریقا ٹی 20لیگ کے فائنل میں انجری کا شکار ہوئے تھے۔ ان کی ٹیم ڈربن جائنٹس فائنل میں شکست کھاگئی تھی۔