February 13, 2024 | 10:12 am
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا قیادت کیلئے سینئرز پر انحصار کم کرنے کا فیصلہ
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ ( بی سی بی) نے ٹیموں کی قیادت کیلئے سینئرز پر انحصا ر کم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئےنجم الحسین شنتو کو تینوں فارمیٹس میں کپتان مقرر کر دیا ہے۔
بی سی بی کے صدر نظم الحسن کے مطابق شنتو کو ایک سال کیلئے ٹیم کی باگ ڈور سونپی گئی ہے۔
مبصرین کے مطابق شنتو کی تقرری بی سی بی کی پالیسی میں تبدیلی کی نشاندہی کرتی ہے جس سے کچھ نوجوان کرکٹرز کو مستقل قیادت کا کردار مل سکتا ہے۔
تاہم ان کیلئے یہ خبر کم از کم ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی حدتک حیران کن ہے، جس میں شکیب الحسن کو جون میں ہونے والے T20 ورلڈ کپ تک قیادت کرنا تھی۔
البتہ شنتو نے نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ ٹیسٹ میں اور پھر نیوزی لینڈ کے وائٹ بال کے دورے کے دوران متاثر کن قیادت کی تھی۔
اسٹار آل راؤنڈر شکیب، محمود اللہ اور مشفق الرحیم اب بھی ٹیموں کا حصہ ہیں لیکن شنتو کی تقرری کا مطلب یہ سمجھا جارہا ہے کہ بورڈ ان سینئرز سے آگے بڑھنے کیلئے تیار ہے۔

مزید خبریں
-
لائنز کا مارخورز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
-
پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان
-
جنوبی افریقہ نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی
-
پاکستان کے فخر زمان کا یو اے ای کی آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سے معاہدہ
-
ایتھلیٹس کی ناقص کارکردگی، PSB کی اے ایف پی سے وضاحت طلب
-
چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان میں سیکورٹی تسلی بخش ہیں: آئی سی سی
-
پاکستان کا جنوبی افریقہ کو فیصلہ کن میچ میں 154 رنز کا ٹارگٹ
-
پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آج خصوصی طیارے سے لاہور پہنچ جائیں گی
-
جنوبی افریقہ کا ٹاس جیت کر پہلے فیلدنگ کرنے کا فیصلہ
-
چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی کی انسپکشن ٹیم آج لاہور پہنچے گی
-
بھارتی خفیہ ایجنسی نے بھارت بنگلادیش سیریز پر جھوٹا الرٹ جاری کردیا
-
چیمپئنز کپ میں شریک ٹاپ پلیئرز آخری پول میچ کے بعد لاہور جائیں گے