February 13, 2024 | 09:13 am

شان مسعود کراچی کی قیادت کرنے پر خوش

shan masood karachi ki qayadt karny par khush
کراچی کنگز کے نئے کپتان شان مسعود نے پہلی بار اپنے آبائی شہر کی قیادت کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

پہلے ٹریننگ سیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے پاکستان سپر لیگ سیزن 9 میں اپنی فرنچائز کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم ظاہر کردیا ۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے لیے بہت پرجوش ہوں، ہم نے متوازن ٹیم بنائی ہے جو کراچی کنگز کو ایک نئی سمت میں لے جائے گی۔

شان مسعود نے مزید کہا کہ ہم نے ٹیم کو دوبارہ سے تشکیل دیا ہے، اسکواڈ اور انتظامیہ میں بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم میں باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جو کہ فرنچائز کو ایک مضبوط قوت بنائیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا افتتاحی میچ 17 فروری کو لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونایٹڈ کے درمیان قذافی اسٹیدیم میں کھیلا جائے گا۔