February 13, 2024 | 08:20 am

پاکستان سپر لیگ ٹرافی کی رونمائی آج کی جائے گی

psl9 ki trpohy ki runumai ajj ki jaye gi
پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) ٹرافی کی رونمائی آج لاہور کے ریس کورس گراؤنڈ میں ہوگی، پی ایس ایل کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہوگئیں ہیں۔

ٹرافی رونمائی کی تقریب میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی سمیت ٹیموں کے کپتان بھی شریک ہوں گے۔

خیال رہے کہ لاہور قلندرز کی ٹیم پہلےسے ہی لاہورمیں موجود ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیم بھی آج پہنچ جائیں گی اور آج سے ہی ٹیموں کی پریکٹس قذافی اسٹیڈیم اور ایل سی سی اے میں ہو سکے گی۔

قذافی اسٹیڈیم نے افتتاحی تقریب سمیت 9 میچز کی میزبانی کرنی ہے، سیکیورٹی کے پیش نظر اسٹیڈیم کے داخلی اور خارجی راستے اور نشترپارک اسپورٹس کمپلیکس میں موجود تمام ریسٹورنٹس بھی بند کردیئے گئے ہیں۔

پی ایس ایل 9 کی افتتاحی تقریب 17 فروری کو لاہور میں طے ہے، پہلا میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ 34 میچز کے ایونٹ کے پہلے مرحلے میں لاہور میں 9، ملتان میں5 اور کراچی میں 2 جبکہ دوسرے مرحلہ میں راولپنڈی میں 9 اور کراچی میں9 میچز کا انعقاد ہونا ہے، 18 مارچ کو کراچی میں فائنل اور اختتامی تقریب منعقد ہوگی۔