February 12, 2024 | 08:03 pm
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کو 8 سال بعد کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ سرفراز احمد خود ٹیم کی کپتانی سے بریک لینا چاہتے ہیں، کوچ شین واٹسن ٹیم مینجمنٹ سے رائے لے کر نئے کپتان کا فیصلہ کریں گے۔
خیال کیا جارہا ہے کہ ان کی جگہ رائلی روسی یا سعود شکیل کو کپتان بنانے پر غور کیا جارہا ہے جس کا فیصلہ اگلے دو، چار روز میں ہوجائے گا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل 9 کےلیے کوچ معین خان کو بھی 8 سال بعد تبدیل کیا ہے، انہیں ٹیم ڈائریکٹر بنایا گیا ہے جبکہ شین واٹسن کو کوچنگ کے فرائض دیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے ندیم عمر نے مزید کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پرانی فیملی پھر سے اکٹھا ہونا شروع ہوگئی ہے، ٹیم کے مینٹور سر ویون ریچرڈ اگلے ہفتہ ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خواہش ہے کہ کیون پیٹرسن بھی کسی رول میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ آجائیں۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سرفراز احمد نے اپنی کپتانی میں 2019 کا ٹائٹل جتوایا تھا جبکہ 2016 اور 2017 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم فائنل کھیل چکی ہے۔

مزید خبریں
-
جنوبی افریقا سے دوسرا ٹی 20 آج، سیریز میں واپسی کیلئے پاکستان کو فتح درکار
-
ارشد ندیم کی اگلے سال کے ایونٹس کیلئے بھرپور تیاریاں جاری
-
بھارت کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی پلیئنگ الیون میں تبدیلی
-
جیسن گلیسپی کے استعفیٰ دینے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
حارث رؤف نے جنوبی افریقا کی پچز سے متعلق کیا کہا؟
-
ویمنز انڈر19 ایشیا کپ: پاکستانی ٹیم کپتان ضوفشاں ایاز کی قیادت میں ملائیشیا روانہ
-
ریڈبال کوچ جیسن گلیسپی مستعفیٰ، عاقب جاوید عبوری ہیڈکوچ مقرر
-
ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے جنوبی افریقہ جانے سے انکار کردیا
-
چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ:مارخورز نے اسٹالینز کو 3 رنز سے ہرا دیا
-
چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پربھارتی میڈیا کا نیا دعویٰ سامنے آگیا
-
پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی کل جنوبی افریقہ روانہ ہوں گے
-
کیا پی سی بی نے جیسن گلیسپی سے راہیں جدا کرنے کا ارادہ کر لیا ہے؟