February 12, 2024 | 03:42 pm

پی ایس ایل9: قذافی اسٹیڈیم کے ارد گرد دکانوں کو بند کر دیا گیا

psl9 qadafi stadium kay irrd gird dukano ko band kardia gaya
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کا آغاز ہونے میں بس کچھ دن ہی باقی رہ گئے ہیں اور افتتاحی میچ 17 فروری کو لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

اسی سلسلے میں قذافی اسٹیڈیم کے ارد گرد دکانوں کو بند کر دیا گیا ہے اور نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں شادی ہالوں کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ نشتر اسپورٹس کمپلیکس میں غیر متعلقہ افراد اور گاڑیوں کا داخلہ بند کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب 17 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں ہو گی جبکہ ٹرافی کی رونمائی کل پولو گراونڈ ریس کورس پارک میں ہو گی۔