February 12, 2024 | 11:10 am

میکس ویل نے روہت شرما کی 5 سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا

glenn maxwell nay rohit sharma ka record brabr kardia
آسٹریلین آل راؤنڈر گلین میکس ویل نے ٹی 20 میں 5 سنچری بنانے کا ریکارڈ برابر کردیا۔

میکس ویل ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی 20 میں 55 گیندوں پر 12 چوکوں اور 8 چھکوں کی بدولت 120 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

آسٹریلوی کھلاڑی نے بھارت کے روہت شرما کا 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سنچری کا ریکارڈ بھی برابر کیا ہے۔

واضح رہے کہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 34 رنز سے شکست دے دی۔

آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 242 رنز کا ہدف دیا تاہم ویسٹ انڈیز کی ٹیم 9 وکٹ پر 207 رنز ہی بناسکی۔

تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز آسٹریلیا نے دو صفر سے اپنے نام کرلی جبکہ تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 13 فروری کو کھیلا جائے گا۔