February 12, 2024 | 10:59 am

زمان خان نے اپنا پی ایس ایل 9 کا ٹارگٹ بتا دیا

zaman khan nay apna psl9 ka target bata dia
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر زمان خان نے 17 فروری سے شروع ہونے والے ایونٹ پی ایس ایل کے لیے اپنا ٹارگٹ بتا دیا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر زمان خان نے بتایا کہ میرا ٹارگٹ یہی ہے کہ ٹیم کو محنت کر کے فائنل میں پہنچانا ہے، ہم نے بڑی محنت کی ہے ، کمبی نیشن اچھا ہے ، اچھا پرفارم کریں گے۔

زمان خان نے کہا کہ کچھ نہ کچھ نیا سیکھنے کی کوشش ہوتی ہے ، سلو یارکر پر کام کر رہا ہوں اور میں ڈیتھ اوورز اسپیشلسٹ بننے کے لیے مزید محنت کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ راشد خان کو مس کریں گے ، ہمارے پاس نوجوان ٹیلنٹ بھی اچھا ہے، ہر ٹیم کی خواہش ٹائٹل جیتنا ہوتی ہے ، سب ٹیمیں پاکستان کی ہیں ، جو جیتتی ہے پاکستان کے لیے جیتتی ہے۔

فاسٹ بولر زمان خان کہتے ہیں کہ بگ بیش لیگ کا تجربہ اچھا رہا ، بڑی لیگز سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھی نزدیک ہے ، اس کے لیے فارم اور فٹنس برقرار رکھنے پر فوکس ہے۔