February 12, 2024 | 10:22 am

نو بال پر بیٹر کا چھکا اور ہٹ وکٹ، لیکن آؤٹ نہ ہوئیں

no ball par batter ka chaka aur hit wicket lekin out na hoi
آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ویمنز ٹیموں کے ون ڈے میچ کے دوران ایک ہی گیند پر نو بال، ہٹ وکٹ اور چھکا لگ گیا۔

تفصیلات کے مطابق تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کے آخری میچ میں جنوبی افریقی بولر مساباتا کلاس کی 48ویں اوور کی پانچویں گیند کمر سے اونچی ہونے کے سبب نو بال قرار پائی۔

اس پر آسٹریلوی بیٹر الانا کنگ نے چھکا لگا دیا تاہم اس دوران اُن کا بیٹ وکٹوں کو جا لگا البتہ نو بال کی وجہ سے وہ آؤٹ نہ ہوئیں۔

خیال رہے کہ اس میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز بنائے تھے، ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم 24.3 اوورز میں 127 رنز بنا سکی تھی۔

آسٹریلیا نے اس میچ کوڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 110 رنز سے جیت کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 15 فروری سے پرتھ کے مقام پر واحد ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔