February 12, 2024 | 09:52 am

ایران کا فیفا سے اسرائیلی فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل کرنے کا مطالبہ

iran ka fifa sae israel football fedration ki rukniyat moatal kany ka mutalba
ایران کی فٹ بال فیڈریشن نے غزہ میں جاری جارحیت پر فیفا سے اسرائیل فٹ بال فیڈریشن کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کا کہنا ہے کہ فیفا اور اس کی رکن تنظیمیں اسرائیلی جرائم کے تسلسل کو روکنے اور معصوم لوگوں اور شہریوں کو خوراک، پینے کے پانی، ادویات اور طبی سامان فراہم کرنے کے لیے فوری اور سنجیدہ اقدامات کریں۔

واضح رہے کہ غزہ میں سات اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 27 ہزار سے زائد فلسطینی جان سے گئے ہیں۔