February 12, 2024 | 09:36 am

پی ایس ایل کی ٹرافی کی رونمائی کہاں کی جائے گی؟

psl9 ki trophy ki runumai kab ki jaye gi
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کا افتتاحی میچ 17 فروری سے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا اس کی ٹرافی کی رونمائی کب اور کہاں کی جائے گی اس بارے میں ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ایس ایل کی ٹرافی کی رونمائی پولو گراونڈ ریس کورس پارک میں ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرافی کی رونمائی گھوڑوں کے ساتھ منفرد انداز میں کرنے کا اہتمام کیا جا رہا ہے اور رونمائی کی تقریب میں کپتانوں سمیت فرنچائزز مالکان بھی شریک ہوں گے۔

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی اور دیگر اعلی عہدیدار بھی شرکت کریں گے۔