February 11, 2024 | 11:37 pm

ایس این جی پی ایل نے پریزیڈنٹ ٹرافی ٹائٹل جیت لیا

SNGPL nay president trophy title jeet liya
پریزیڈنٹ ٹرافی کے فائنل میں ایس این جی پی ایل نے واپڈا کو 519 رنز سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فاتح ٹیم نے دوسری اننگز 346 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کی، واپڈا کی ٹیم 686 کے تعاقب میں 166 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل کے تیسرے دن ایس این جی پی ایل نے دوسری اننگز 121 رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھائی۔

بلاول بھٹی نے 101 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، تاہم کپتان نے 346 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کردی۔

مبصر خان نے 91 رنز بنائے۔ واپڈا کے آصف آفریدی نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔

واپڈا کو جیت کے لیے 686 رنز کا ہدف ملا لیکن پوری ٹیم 166 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

ایاز تصور 51 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ ایس این جی پی ایل کے میر حمزہ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

پہلی اننگز میں سات کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے والے شاہنواز دھانی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔