February 10, 2024 | 08:35 am

محسن نقوی نے پی ایس ایل کے اخراجات کی تفصیلات طلب کر لیں

mohsin naqvi nay psl kay ikhrajat ki tafselat talab karli
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اخراجات کی تفصیلات طلب کر لیں ہیں۔

اس بارے میں ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی ایس ایل کے اخراجات کی تفصیلات طلب کی ہیں، پی ایس ایل حکام نے چیئرمین پی سی بی کو پی ایس ایل اخراجات کے حوالے سے بریف کیا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی ایس ایل کی سیکورٹی کے حوالے سے قذافی اسٹیڈیم میں اہم میٹنگ کی اور اس میٹنگ میں آئی جی پنجاب سمیت سیکورٹی اداروں کے اعلیٰ حکام کی شرکت کی اور اس میٹنگ میں سی او او سلمان نصیر، ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ ، پی ایس ایل انتظامیہ سمیت مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ کے حکام بھی شریک تھے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومتی ذمہ داریوں کے باوجود محسن نقوی کی اولین ترجیح پی ایس ایل کا کامیاب انعقاد ہے اور چیئرمین پی سی بی نے پی ایس ایل کے لیے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایت بھی کی ہے۔

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ پی سی بی حکام کی جانب سے پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور ٹرافی کی رونمائی کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی کو بریفنگ دی گئی، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی ایس ایل کی بھر پور تشہیری مہم چلانے کی بھی ہدایت کی ہے۔