February 10, 2024 | 08:06 am

’’بلیو کارڈ‘‘ متعارف کرانے کا فیصلہ نہیں کیا گیا: فیفا

blue card mutarif krany ka faisla nahi kia gaya fifa
فیفا نے اعلان کیا ہے کہ فی الحال’’ بلیو کارڈز‘‘ لانے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ فٹبال کی عالمی تنظیم کے مطابق 50 سال سے کھیل میں کوئی کارڈ متعارف نہیں لایا گیا ہے ۔

’’بلیو کارڈ‘‘ اس ہفتے کے آخر میں گیم میں متعارف کرایا جانا تھا۔ اس کی مدد سے کھلاڑی کو سنگین فاؤل، چیلنج یا میچ آفیشل کے ساتھ اختلاف کی صورت میں 10 منٹ تک باہر بھیجا جاسکے گا اگر کھلاڑی کو دو بار بلیو کارڈ دیا گیا تو اسے ریڈکارڈ تصور کرتے ہوئے رخصت کردیا جائے گا۔

فیفا کے مطابق اس معاملے پر انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن بورڈ کی جنرل میٹنگ میں بات کریں گے۔