February 10, 2024 | 08:01 am

ابتدائی دور میں محمد حفیظ نے بہت تعاون کیا: محمد رضوان

ibtedati doar mein hafeez hay bohat tawun kia rizwan
قومی کرکٹ ٹیم کےوکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ابتدائی دور میں محمد حفیظ نے میرے ساتھ بہت تعاون کیا۔

محمد رضوان نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ انہوں نے انتظامیہ کو کہا تھا کہ یہ کھلاڑی بینچ پر نہیں بیٹھے گا، اس دوران ہمارے پاس ٹیسٹ کھلاڑی عدنان اکمل تھے، تاہم انہوں نے تجویز دی کہ اگر میں بطور کیپر نہیں کھیل رہا تو اس صورت میں مجھے بیٹر کے طور پر کھلایا جائے ۔

وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا کہ بعض اوقات کھلاڑی کی تکنیک میں کوئی مسئلہ نہیں ہوتا لیکن مسئلہ ذہن میں ہوتا ہے،کوچ اسے سمجھتا اور بہتر کرنے کی کوشش کرتاہے۔