February 09, 2024 | 10:39 am

آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا

australia aur westindies kay darmiyan pehla t20 match ajj khela jaye ga
آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج ہابرٹ میں کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1 - 1 سے برابری پر ختم ہوگئی تھی۔

میزبان آسٹریلوی ٹیم نے مہمان ویسٹ انڈیز ٹیم کو ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ ویسٹ انڈیز ٹیم نے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں آسٹریلین ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد 8 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز 1 - 1 سے برابر کر دی تھی۔

ٹیسٹ سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز میں میزبان کینگروز نے ویسٹ انڈیز کو 0 - 3 سے وائٹ واش کر دیا تھا۔

علم میں رہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ 11 فروری کو ایڈیلیڈ میں جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 13 فروری کو پرتھ میں کھیلا جائے گا۔