February 08, 2024 | 01:26 pm

الیکشن 2024 کیلئے حارث رؤف کا پیغام

election 2024 kay liye haris rauf ka paigham
ملک بھر میں آج ہونے والے عام انتخابات کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اور اسلام آباد پولیس کے خیر سگالی سفیر ڈی ایس پی حارث رؤف نے اپنا کردار بتادیا۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے الیکشن 2024 کی مناسبت سے سوشل میڈیا پر ویڈیو جس کا عنوان ’’الیکشن 2024 ۔۔۔ میرا کردار‘‘ جاری کی گئی جس میں حارث رؤف نے بتایا کہ الیکشن 2024 میں میرا کردار پُرامن الیکشن کا انعقاد ہے۔

حارث رؤف نے مزید کہا کہ الیکشن 2024 میں اسلام آباد پولیس کا کردار پُر امن الیکشن کا انعقاد ہے، پاکستان بھر میں پولیس کے جوان اور افسران اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ عوام سے گزارش ہے کہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

یاد رہے کہ حارث رؤف کو گزشتہ برس مارچ 2023 میں اسلام آباد پولیس نے اعزازی خیرسگالی سفیر مقرر کیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان کے بارہویں اور ملکی تاریخ کے سب سے بڑے عام انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل شروع ہوچکا ہے اور ملک بھر میں پولنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔