February 08, 2024 | 09:40 am

نامور کھلاڑی اپنا ووٹ کہاں کاسٹ کریں گے ؟

namwar khilari apna vote kaha caste karein gein
پاکستان میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز ہو گیا ہے، پولنگ اسٹیشنز پر انتخابی عملے نے ذمے داریاں سنبھال لیں ہیں، پولنگ ایجنٹس کو خالی بیلٹ باکس دکھا کر سیل کر دیے گئے، ووٹرز پولنگ اسٹیشن پہنچنا شروع ہوگئے ہیں جبکہ پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ آج قومی فریضہ کے دن ملک کے نامور کھلاڑ ی اپنا اپنا ووٹ کہا کاسٹ کریں گے اس کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کراچی کے علاقے بفر زون میں اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے اور لیجنڈری کرکٹر جاوید میاں داد بھی کراچی میں ہی ووٹ کاسٹ کریں گے۔

قومی ٹیبل ٹینس چیمپئن شاہ خان سوات میں، قومی بیڈ منٹن چیمپئن ماہر شہزاد کراچی، خاتون ایتھلیٹ نسیم حمید کورنگی میں،سابق قومی کپتان جاوید میاں داد، ظہیر عباس کراچی میں مراد علی کے پی کے میں، سابق قومی ہاکی کپتان اصلاح الدین، حسن سردار ڈیفنس میں ،سابق عالمی اسکواش چیمپئن جہانگیر خان ڈی ایچ اے میں،

سابق ہاکی کپتان حنیف خان ، اولمپئین سمیر حسین انٹر نیشنل ہاکی کھلاڑی محمد علی گلشن اقبال میں جبکہ مبشر مختار بفر زون میں ووٹ ڈالیں گے۔

ٹیبل ٹینس کے سابق قومی چیمپئن عارف خان سولجر بازار، عارف ناخدا، روبینہ عارف، نازو شکور پی ای سی ایچ ایس میں، رفعت موسی گلشن اقبال میں اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔

قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ شہناز شیخ پنڈی میں ، سابق ہاکی اولمپئین سلیم ناظم فیصل آباد میں، سابق ہاکی کپتان سمیع اللہ،خالد بشیر فیصل آباد، نعیم اختر ایبٹ آباد، مصدق حسین پشاور میں توقیر ڈار ، طارق عزیز، خالد محمود، اختر رسول لاہور میں ووٹ ڈالیں گے، قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ سیالکوٹ میں ووٹ کاسٹ کریں گے۔

سابق عالمی اسکواش چیمپئن جان شیر خان پشاور میں ریسلر محمد انعام بٹ اور ویٹ لفٹر نوح دستگیر گوجرا نوالہ میں ووٹ ڈالیں گے۔ سابق قومی ٹیبل ٹینس چیمپئن شبنم بلال لاہور میں انٹر نیشنل باکسرز زوہیب رشید، گل زیب، مہرین بلوچ، ماریہ بلوچ، رضیہ بانو لیاری، کراچی میں ووٹ کاسٹ کریں گے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان بنگلہ دیش میں اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی دبئی میں ہونے کی وجہ سے حقِ رائے دہی استعمام نہیں کرسکیں گے، سابق کپتان بابراعظم بنگلہ دیش سے وطن لوٹ گئے ہیں اور لاہور میں اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔

اولمپئین جوڈو کاز شاہ حسین شاہ جاپان میں قیام کے باعث ووٹ کاسٹ نہیں کرسکیں گے، معروف ایتھلیٹ ارشد ندیم علاج کی غرض سے ملک سے باہر ہیں، قومی فٹبال ٹیم کے کپتان اوٹس خان اور خاتون کپتان ماریا خان مانچسٹر اور سعودی عرب میں ہیں۔