February 08, 2024 | 08:34 am

آپ کے ووٹ میں مستقبل کو بدلنے کی طاقت ہے، معروف کھلاڑیوں کی اپیل

aap kay vote mein mustaqbil ko badalni ki taqat hai
ملک کے معروف کھلاڑیوں نے آج ہونے والے عام انتخابات میں گہری دل چسپی کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے بڑی تعداد میں ووٹ کاسٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔

قومی کھلاڑی خود بھی ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے بے چین دکھائی دے رہے ہیں، قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان سمیع اللہ، اصلاح الدین، حنیف خان، حسن سردار ،خاتون ایتھلیٹ نسیم حمید، قومی خاتون بیڈ منٹن چیمپئن ماہور شہزادنے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔

قومی ٹی ٹوئنٹی کر کٹ ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے لکھا کے ووٹ ڈالنا صرف ہمارا حق ہی نہیں بلکہ یہ ہماری طاقت ہے، آپ لوگ پاکستان کی بہتری کےلیے آپ اپنا ووٹ کاسٹ کریں۔

فاسٹ بولر محمد عامر نے لکھا کہ آپ کا کسی بھی پارٹی سے تعلق ہو مگر آپ کے ووٹ میں مستقبل کو بدلنے کی طاقت ہے۔